باغیوں نے شام میں روسی طیارہ مارگرایا،پائلٹ ہلاک

باغیوں نے شام میں روسی طیارہ مارگرایا،پائلٹ ہلاک

حلب:شام میں باغیوں کے زیر کنٹرول شمالی مغربی صوبے میں باغیوں نے روس کی سخوئی 25- فائٹر جیٹ طیارہ کو مار گرایا۔

ماسکو کے مطابق طیارے کے کریش ہونے کے واقعہ میں پائلٹ بچ گیا تھا لیکن زمینی جنگ میں فائرنگ کے زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔یاد رہے کہ طیارے حادثے کا شکار ہونے کے بعد پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے اترگیا مگر اسے جنگجوؤں نے گھیر کر قتل کردیا۔بعد ازاں القاعدہ کی مقرب ھیۂ تحریر الشام نے طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔