سینیٹ انتخابات،ق لیگ کا تحریک انصاف کو صاف انکار،اپنا امیدوار لانے کا اعلان

سینیٹ انتخابات،ق لیگ کا تحریک انصاف کو صاف انکار،اپنا امیدوار لانے کا اعلان


لاہور :سینیٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کو صاف انکار کرتے ہوئے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپنا امیدوار دستبردار نہیں کریں گے،تحریک انصاف ہمارے امیدوار کو سپورٹ کرے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا وفد جو کہ شاہ محمود قریشی،شفقت محمود ، اور چوہدری سرور پر مشتمل تھا وفد درخواست لے کر لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر گیا تھا اورمسلم لیگ ق سے سینیٹ الیکشن میں چوہدری سرور کی حمایت کرنے کا کہا گیا تھا۔مسلم لیگ ق نے صاف جواب دیتے ہوئے کامل علی آغاز کو دستبردار کرنے سے انکار کردیا۔