لوبیا بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے،کینسر سے بچاﺅ میں معاون ثابت ہوتا ہے،طبی ماہرین

لوبیا بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے،کینسر سے بچاﺅ میں معاون ثابت ہوتا ہے،طبی ماہرین

اسلام آباد: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لوبیا بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور کینسر سے بچاﺅ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لوبیا میں ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روک کر عمر رسیدگی کو دور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوبیا میں پائے جانے والی اینٹی آکسیڈنٹس موٹاپے اور شوگر کوکنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ یہ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوبیا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جو بہت سے طبی مسائل سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔