متحدہ عرب امارات میں ورک ویزا کیلئے نئے قانون کا آج سے اطلاق

متحدہ عرب امارات میں ورک ویزا کیلئے نئے قانون کا آج سے اطلاق

دبئی: متحدہ عرب امارا ت میں ورک ویزا کے حصول کے لئے نئے قانون کا اطلاق آج سے ہوگیا ۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ورک ویزا حاصل کرنے والے خواہشمند افراد ​کو اپنے ملک کی پولیس سے کیریکٹر سرٹیفیکٹ لینا ہوگا۔

ورک ویزہ لینے والے افراد کو اماراتی سفارت خانے سے اس کی تصدیق بھی کرانی ہوگی جب کہ کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق سرٹیفکٹ لینے والے شخص کے اہلخانہ پر نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سیاحوں اور طالبعلموں پر کیرئیر سرٹیفکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد ملک میں جرائم پیشہ افراد کے داخلے کو روکنا ہے۔

دبئی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم کا کہنا ہے کہ غیرملکی شہریوں کا اپنے ممالک سے سرٹیفکٹ کے حصول کا مقصد متحدہ عرب امارات میں جرائم کی روک تھام اور اس کا خاتمہ ہے۔