اگر ریحام خان کی حرکتوں پر منہ کھولا تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: عون چوہدری

اگر ریحام خان کی حرکتوں پر منہ کھولا تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: عون چوہدری

اسلام آباد: ریحام خان کے الزامات پر عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری میدان میں آگئے۔
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ میرا لیڈر ریحام خان کی ہرزہ سرائی کا جواب نہیں دے گا۔اگر ریحام خان کی حرکتوں پر منہ کھولا تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔عمران خان خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ریحام خان نے بھارتی ٹی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے معاملے پر بہت سختی برتی۔

چیئرمین تحریک انصاف کی شادی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔