سوات دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف سمیت دیگر کی شرکت

سوات دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف سمیت دیگر کی شرکت

راولپنڈی:سوات کے علاقے میں شہید ہونے والے 11شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ ، گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، کور کمانڈر پشاور اور دیگر حکام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے میں 11سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے اور 13 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔