ڈر ہے کہ شریفوں کا مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے،زرداری

ڈر ہے کہ شریفوں کا مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے،زرداری

لاہور : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ شریفوں کا مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے،میاں صاحب آپ دھرتی پربوجھ بن گئے تھے آپ کواسی لیے نکالا ہے،ملک کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ قابل معافی نہیں۔
بلاول ہاو¿س لاہورمیں سیاسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ دھرتی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں اس لیے نکالا۔ آصف زرداری نے کہا کہ ملک کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ قابل معافی نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شریفوں کے ترقیاتی کام صرف دکھاوا ہیں۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ڈر ہے کہ مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے۔ شریف برادران پانی منصوبوں کو پیسا زیرزمین دفنانے کےمترادف سمجھتے ہیں۔یہ لوگ پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے سڑکیں بنا رہے ہیں۔ سڑکیں بھی مخصوص علاقوں میں بطور شو پیس بنائی جا رہی ہیں۔ سستی شہرت کےسوا شریف برادران کوئی منصوبہ بنانےکوتیارنہیں۔