عائشہ گلالئی نے میرے خلاف بولنے کے پیسے لیے، عمران خان

عائشہ گلالئی نے میرے خلاف بولنے کے پیسے لیے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے ان کے خلاف بولنے کے لیے پیسے لیے ہیں۔
برطانوی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں تحرک انصاف کو کامیابی ملے گی، پاکستان کو مستحکم خارجہ پالیسی دے کر اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف اتحادی فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرنے والوں کو پاکستان اور زمینی حقائق کے متعلق نہیں معلوم، یہ لوگ بس ڈرائنگ روم کی سیاست کرتے ہیں۔عمران خان نے بتایا کہ وہ غربت کو مٹانے کے لے پاکستان میں چائنا ماڈل لائیں گے۔
چریدے کی رپورٹ کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ یہ سب کیسے کریں گے تو ان کے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔اسد عمر نے برطانوی جریدے سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ عمران خان نے کبھی اداروں کے ساتھ کام نہیں کیا، انہیں اسٹریٹجی کے معاملات کا علم نہیں۔
اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان اور کچھ طاقتور قوتیں عمران خان کو ملک کا نیا لیڈر بنانا چاہتی ہیں۔جریدے کے مطابق ایکی یہودی ارب پتی کی بیٹی سے شادی کرنے والے عمران خان اب اسرائیل پر امریکا کو کنٹرول کرنے کا الزام لگاتے ہیں اور امریکی امداد کو پاکستان کے لیے غلامی قرار دیتے ہیں۔