نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، رپورٹ نیگٹو

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، رپورٹ نیگٹو
کیپشن: نواز شریف کو دل کی مرض کے پرانے ایشوز کا سامنا ہے۔۔۔۔ڈاکٹرز۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: شریف خاندان کیلئے خوشخبری آ گئی یہ ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ دل کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کا رزلٹ نیگٹو آیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کو دل کی مرض کے پرانے ایشوز کا سامنا ہے ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج پر مامور میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے خون کے نمونے پی آئی سی بھجوائے تھے جس کے رزلٹ کے مطابق نواز شریف کو دل کا دورہ نہیں پڑا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دل کی مرض کے پرانے ایشوز کا سامنا ہے اور جناح ہسپتال میں ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا۔

خیال رہے کہ شریف خاندان کی جانب سے نوازشریف کے علاج کے حوالے سے تحفظات ظاہر کئے جاتے رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے بھی آج لندن میں بیان دیا تھا کہ انھیں نواز شریف کے علاج سے متعلق تشویش ہے اور علاج معالجہ نواز شریف کا استحقاق ہے جبکہ معاملے سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔ دوسری جانب مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنما بھی اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔