چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ایک اور دبنگ فیصلہ کرتے ہوئے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت کو منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے تہرے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون کی مطابق فیصلے سے ایک روزپہلے بھی عدالت درست سمجھے توضمانت لے سکتی ہے،کسی بے گناہ کو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہئے۔دوران سماعت ملزم کے وکیل سجاد قمر نے عدالت کو بتایا کہ دبئی میں ملازمت کے دوران پاکستان میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا،پولیس کو بیرون ملک ہونے کے تمام ثبوت دیئے مگرپاکستان واپس آنے پرگرفتار کرلیا گیا۔


چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمارا مسئلہ ہے ہم قانون نہیں پڑھتے،قانون کی مطابق فیصلے سے ایک روزپہلے بھی عدالت درست سمجھے توضمانت لے سکتی ہے،کسی بے گناہ کو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہئے۔

عدالت نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظورکرلی۔مدعی کے وکیل کا کہناتھا کہ گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں لہٰذاملزم کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔