(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی 10 سال تک عوام کا خون چوستی رہیں، فواد چوہدری

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی 10 سال تک عوام کا خون چوستی رہیں، فواد چوہدری
کیپشن: جونکوں کو ہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اگر حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہی، گیس مہنگی کرنی پڑ رہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں۔ جس کی تکلیف اب محسوس ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ان جونکوں کو ہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

a94584ab01390d9242c23946726b040c

خیال رہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت میں بڑی خرابیاں تھیں لیکن گیس پر ایک روپیہ بھی قرض نہیں تھا لیکن جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو اس ادارے پر157 ارب روپے کا قرضہ تھا۔