حکومت نہیں گرائیں گے لیکن ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، خورشید شاہ

 حکومت نہیں گرائیں گے لیکن ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، خورشید شاہ
کیپشن: پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں، خورشید شاہ۔۔۔۔فائل فوٹو

سکھر: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہو سکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزا دی گئی وہ کیس ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں ضمانت مل جائے گی اور عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو ان کا حق ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں لہٰذا حکومت نہیں گرائیں گے لیکن ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ پاکستان کا بھلا جمہوریت میں ہے اور پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں۔

شیخ رشید سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے۔