صحت انصاف کارڈ کا اجرا، روپے کی قیمت 35فیصدگری تومہنگائی توآنی تھی:وزیراعظم عمران خان

صحت انصاف کارڈ کا اجرا، روپے کی قیمت 35فیصدگری تومہنگائی توآنی تھی:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قیمت 35فیصدگری تومہنگائی توآنی تھی۔

تفصیلات کے مطابق صحت انصاف کارڈکے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کوہیلتھ کارڈکے ذریعے تحفظ فراہم کرنا ہے،گھر میں بیماری ہو تو گھر کا بجٹ ڈسٹرب ہوجاتا ہے ،ہم نے ہیلتھ کارڈ پہلے پختونخوا میں تقسیم کیا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ وسائل استعمال کرکے بہتری کاپلان لانے پرغورکررہے ہیں ،ملک میں سیاحت کے ذریعے 40ارب ڈالرحاصل کیاجاسکتاہے،غریبوں کوگھروں کے قرضے کیلئے سکیم لائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت،سری لنکا،بنگلا دیش تک ہم سےآگے نکل چکا،غربت ختم کرنےکاجامع پروگرام لائیں گے،بیت المال اوردیگرایسے ادارے ایک پلیٹ فارم پرلائیں گے جبکہ ہیلتھ کارڈسے غربت کم ہوگی اور،قبائلی علاقے کے خاندانوں کوہیلتھ کارڈتقسیم کریں گے۔