محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر

محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر
کیپشن: فوٹو بشکریہ اسلام آباد یونائیٹڈ آفیشل ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کا آغاز 14 فروری کو ہو رہا ہے جس کیلئے ٹیموں نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔تمام ٹیموں نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا تاہم پاکستان سپر لیگ کی دو بار کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا تھا جو اب ہو گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد سمیع کو اپنی ٹیم کا کپتان مقرر دیا ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہفتے کے کے دن اپنی ٹیم کا نائب کپتان شاداب خان کو مقرر کیا تھا جو پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور تیسرے ایڈیشن میں مصباح الحق کی قیادت میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔