سدھارت ملہوترا نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

 سدھارت ملہوترا نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی:بالی ووڈ سٹار سدھارت ملہوترا نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سدھارت ملہوترا نے پروگرام کافی ود کرن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہے اور نہ ہم دونوں میں اب کوئی ملاقات ہوتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہمارے تعلقات کا سلسلہ بہت دیر پہلے سے ختم ہو گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ کو میں بہت عرصہ پہلے سے جانتا ہوں ، عالیہ کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے جس کو یاد کرکے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔