انجلینا جولی کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ

انجلینا جولی کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ
کیپشن: image by facebook

ڈھاکہ : ہالی وڈ سٹار اور اقوام متحدہ کی ادارہ برائے مہاجرین کی سفیر انجلینا جولی نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا ہے اور ان کے حالات کے متعلق معلومات لیں۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سٹار اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سفیر انجلینا جولی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میانمار کی سرحد پر قائم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا ۔

اس دوران اقوام متحدہ کے دیگر اہلکار بھی انجلینا جولی کے ساتھ موجود تھے ، سرحد پر واقع کیمپ میں سات لاکھ بیس ہزار مسلم روہنگیا مہاجرین آباد ہیں۔

ہالی ووڈ سٹار آئندہ دنوں میں سرحد پر قائم مزید کیمپوں کا دورہ کرینگی اور اس دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینا واجد اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریںگی اور اس دوران مہاجرین کی آبادکاری اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے متعلق بات چیت کی جائے گی ۔