ڈیل کی باتیں کلثوم نواز کی بیماری کے دوران بھی کی جاتی تھیں، نوازشریف

 ڈیل کی باتیں کلثوم نواز کی بیماری کے دوران بھی کی جاتی تھیں، نوازشریف
فوٹو فائل

لاہور : ڈیل کی باتیں کلثوم نواز کی بیماری کے دوران بھی کی جاتی تھیں اب بھی ہو رہی ہیں اس پر کیا کہہ سکتے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے سروسز اسپتال میں بھانجے محسن لطیف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی باتیں کلثوم نواز کی بیماری کے دوران بھی کی جاتی تھیں اور اب بھی کی جا رہی ہیں اس پر میں کیا کہہ سکتے ہوں۔

نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے مریم نواز اور مسلم لیگی رہنما بھی آئے تھے اور انہوں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ والد کو دی گئی علاج کی سہولتوں سے غیر مطمئن ہوں۔ اپنی ٹویٹ میں کہا ڈاکٹرز والد کی صحت سے متعلق پریشان ہیں،اللہ تعالیٰ صحت اور زندگی عطا فرمائے۔