چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے

چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے
کیپشن: چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 550 سے بڑھ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ وائرس سے موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 425 ہو گئی۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 550 سے بڑھ گئی ہے۔

 

امریکا میں کورونا کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی تیسرا کیس سامنے آگیا تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکا ہے۔