نواز شریف کی اپ ڈیٹ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 نواز شریف کی اپ ڈیٹ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

لاہور:لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نوازشر یف کی اپ ڈیٹ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے میاں نوازشریف کی نئی طبی رپورٹس پرمحکمہ صحت سے رائے مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں،محکمہ داخلہ نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق دریافت کیا تھا، جس پر نئی نواز شریف کی اپ ڈیٹ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ میاں نوازشریف نے ٹیسٹوں کی مزیدرپورٹ اورہیلتھ کی اپ ڈیٹ محکمہ داخلہ کوبھیج دی محکمہ داخلہ نے مےا نوازشریف کی نئی رپورٹ پرمحکمہ صحت سے ر ائے مانگ لی۔