پاکستان کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،عارف علوی

پاکستان کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،عارف علوی

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کے مطالبے کیلئے کشمیریوں کا عزم توڑا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کا پتہ لگانے کیلئے عالمی مبصرین کو وہاں بھیجنے پر زور دیا۔