وبائی مرض کے پھیلاؤ میں کمی، پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں صرف 31 اموات رپورٹ

Reduction in the spread of the epidemic, only 31 deaths reported in Pakistan in 24 hours
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں وبائی مرض کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں مزید 31 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں حالیہ اضافے سے مجموعی تعداد 11 ہزار 833 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں مزید 8 اموات سے تعداد 1931، پنجاب میں 15 اموات کے اضافے ست تعداد 4821، آزاد کشمیر میں مزید 2 اموات سے تعداد 269، اسلام آباد میں مزید 3 اموات سے تعداد 478 اور سندھ میں مزید 3 اموات سے تعداد 4036 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں عالمی وبا کے 44 ہزار 173 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں اس وقت وبائی مرض کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 889 ہے۔ گزشتہ روز 1508 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 جبکہ اب تک 5 لاکھ 5 ہزار 818 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عالمی سطح پر اس وبا کے اثرات کی بات کی جائے تو بھارت میں مزید 107، جرمنی میں 826، سپین 565، روس 526، برازیل 1180، برطانیہ برطانیہ میں 1322 جبکہ امریکا میں 3990 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اموات میں 

حالیہ اضافے سے بھارت میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 742، برازیل میں 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد، برطانیہ میں 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد اور امریکا میں 4 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔ اب تک 7 کروڑ 67 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔