قومی اسمبلی کا اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔آج ہونے والے اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے ۔
اجلاس   میں تحریک التواء، توجہ دلاؤ نوٹسز، آرڈیننسز اور بلز منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔آج کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور ہونے کا امکان ہے ۔


ایجنڈے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو آرڈیننس 2020 پیش کیا جائے گا ا وراجلاس میں نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2020 بھی پیش کیا جائے گا۔


قومی اسمبلی اجلاس میں یونیورسٹی آف اسلام آباد 2020 بل پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل  سینیٹ کا اجلاس  سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جس صدارت چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی  کریں گے،اجلاس کے لیے 13 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیے گئے ہیں ۔

ایجنڈے میں مختلف بلز کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔


جبکہ سینیٹ اجلاس میں 20 اگست 2020 کو صدر مملکت کے دونوں ایوانوں سے خطاب پر شکریے کی تحریک بھی پیش ہوگی۔

اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ پاکستان سنگل ونڈو بل 2021 ایوان میں پیش کریں گے۔