آٹومیٹڈکلیننگ روبوٹ آپ کے گھر کو رکھے صاف ستھرا

 آٹومیٹڈکلیننگ روبوٹ آپ کے گھر کو رکھے صاف ستھرا

ٹورنٹو: اب گھر کی صفائی کرنا ہوگیا اور  بھی آسان ہوگیا ہے ۔

ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو  اب پورے گھر کے لیے کافی ہوگا۔ اب ایک آٹومیٹڈکلیننگ روبوٹ آپ کے گھر کو صاف ستھرا رکھے گا۔

موبائل فونز سمیت الیکٹرونکس کی بڑی کمپنی سام سنگ نے خواتین کی بڑی مشکل حل کر دی ہے ۔ سام سانگ نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو گھ رکی صفائی کے لیے سب سے کارگر ثابت ہورہاہے ۔ سام سنگ کا جیٹ باٹ 90 ، اس میں نصب کیمرے کی مدد سے آپ اپنے موبائل فون پر گھر میں ہورہی سرگرمیوں کی خبر بھی رکھ سکتے ہیں۔

جیٹ باٹ 90 ری چارج ایبل ہے جب بھی اس کی بیٹر ی ختم ہونے لگتی ہے یا اس کا کنٹینر بھر جاتا ہے تو یہ خود بخود اپنے چارجنگ اسٹیشن سے منسلک ہوجاتا ہے، جہاں یہ ری چارج ہوتا ہے اور اس کنٹینر بھی خالی ہوجاتا ہے۔

روبوٹ کی قیمت کے بارے میں  کمپنی کا کہناہے کہ یہ مارکیٹ میں موجود دیگر کمپنیوں کے روبوٹ سے زیادہ پائیدار اور جاندار ہے ۔ اس کی قیمت دوسرے روبوٹس سے کئی گنا کم ہے ۔