سنیل سیٹھی کو کسانوں کی حمایت مہنگی پڑگئی

سنیل سیٹھی کو کسانوں کی حمایت مہنگی پڑگئی
سورس: File photo

ممبئی ، بھارتی اداکار سنیل سیٹھی کو مودی کی حمایت مہنگی پڑگئی ۔ 

بھارت میں زرعی پالیسی پر نئے قوانین پر کسان سراپا احتجاج ہیں اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے رہنما اور نامورشخصیات کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھا رہے ہیں ۔حال ہی میں بالی وڈ اداکار سنیل سیٹھی  نے  حکومت  کے حق میں بات کی ۔ 

حکومت کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سنیل سیٹھی نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ چیزوں پر ایک جامع نظریہ اپنانا چاہیے کیونکہ آدھے سچ سے زیادہ خطرناک کوئی اور چیز نہیں ہے۔

 سنیل شیٹی کی ٹوئٹ پر ان کی توقع کے خلاف نتیجہ آیا اور اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرول کیا جانے لگا حتیٰ کہ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شیٹی کو وضاحت بھی دینا پڑی۔سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میں کسانوں کی حمایت کر رہا ہوں، میں حکومت کی حمایت کر رہا ہوں اور بھارت کی حمایت کر رہا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت سے باہر تمام مشہور شخصیات جو ہم پر تنقید کررہی ہیں کہ ہمارے ملک میں کیا ہورہا ہے اس بارے میں میرا بیان اس غلط تصویر پیش کرنے پر بالکل واضح تھا۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میں خود کسان ہوں ، میرے باپ دادا کسان تھے اور ہمیں ہمیشہ ان کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ کسان ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ سب سے اہم چیز ہے ، میرا بیان بہت  واضح ہے۔ 

اداکار نے کہا کہ میرا بیان ان تمام مشہور شخصیات کے لیے ہے جو اس بارے میں بہت کچھ جانے بغیر ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے اس پر تبصرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔