حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم کی قیادت کا اہم اجلاس جاری

 حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم کی قیادت کا اہم اجلاس جاری
سورس: File photo

اسلام آباد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہ اجلاس جاری ۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں جبکہ شرکا ء میں ن لیگ کی مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ،  محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما شریک ہیں۔

 اجلاس سے قبل گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی،حکومت کے ایم این ایز اورایم پی ایزان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران جماعت کے ممبران کا اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں رہا ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ کے وقت اوپن بیلٹنگ کیوں یاد نہیں آئی۔