رضا ربانی کا سینیٹ میں شدید ردعمل

رضا ربانی کا سینیٹ میں شدید ردعمل
سورس: File photo

اسلام آباد ،سینیٹ الیکشن سے متعلق قومی اسمبلی میں پیش کردہ آئینی ترمیمی بل پر سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کا شدید رد عمل سامنے  آیا ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کو اعتماد میں لیے بغیر آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لایا گیا، سینیٹ کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مشیر کسی تحریک پر نہ دستخط کر سکتا ہے نہ ایوان میں پیش کرسکتا ہے ، قومی اسمبلی میں پیش آئینی ترمیمی بل پر مشیر پارلیمانی امور کے دستخط ہیں ۔