چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا، فردوس عاشق

 چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا، فردوس عاشق
کیپشن: چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا، فردوس عاشق
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کرپشن کرنے والے شیطانوں کی بیٹھک ہو رہی ہے اور کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی- پی ڈی ایم کی ”پہاڑی“ سے آج بھی مرا ہوا چوہا ہی نکلے گا اور پی ڈی ایم کا” جنازہ“ذرا دھوم سے نکلے گا-

انہوں نے کہا کہ وہ دن قریب آ گئے ہیں جب جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے- چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا - یہ لٹیرے سیاست کی بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور عقل سے پیدل ٹولہ دیوار سے ٹکریں مار رہا ہے کیونکہ ان چوروں کی وکالت کرنے والی کنیزائیں بھی اب رو رہی ہیں-

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ٹولے کے درمیان دراڑیں وقت گزرنے کے ساتھ گہری ہو رہی ہیں اور اس ٹولے کا ہر ہتھیار زنگ آلود ہو چکا ہے۔ یہ ٹولہ این آر او کی بھیک مانگتے مانگتے در بدر ٹھوکریں کھا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا سیاسی بونوں کی حیثیت پوری قوم دیکھ چکی ہے اور ان کی دال نہ پہلے گلی نہ آئندہ گلے گی- اپوزیشن کو اپنے دور میں عوام کی کمائی ہضم کرتے وقت ذرا بھی خدا کا خوف نہیں آیا اور یہ عناصر جتنا مرضی شور مچا لیں این آر او نہیں ملے گا۔