پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک کے اہم ترین اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو لانگ مارچ کریں گے اور اس دن پورے ملک سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی حکومت کی مجوزہ ترمیم  کو مسترد کرتے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گی اور سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار مشترکہ ہوں گے۔ 

اس سے قبل  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس ہوا۔ مولانا فضل الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے ویڈیو لنکے کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ ، پرویز رشید، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، اکرم درانی، محمود اچکزئی، ساجد میر، ڈاکٹر مالک، امیر حیدر ہوتی، عبدالغفور حیدری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس سے قبل گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی،حکومت کے ایم این ایز اورایم پی ایزان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔