’حفیظ بھائی یقین کریں، میں نے دل میں کہا تھا یہ کیچ میرا ہے‘ 

’حفیظ بھائی یقین کریں، میں نے دل میں کہا تھا یہ کیچ میرا ہے‘ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کے درمیان حیدر علی کا کیچ چھوٹنے کا واقعہ پیش آنے سے متعلق دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 9ویں میچ کے دوران اس وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جس محمد حفیظ اور فخر زمان پشاور زلمی کے حیدر علی کا کیچ پکڑنے کیلئے دوڑے مگر دونوں کھلاڑی اس میں کامیاب نہ ہو سکے اور ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 
میچ کے 11ویں اوور میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے کامران غلام کی گیند پر ہوا میں شاٹ ماری تھی لیکن فخر زمان اور محمد حفیظ کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ان کا کیچ نہ پکڑا جا سکا تاہم لاہور قلندرز نے یہ میچ 29 رنز سے جیت لیا جس میں فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیموں کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک گولف کلب جانے کی اجازت دی جہاں فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان کیچ ڈراپ ہونے کے سین پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔ فخر زمان نے کہا کہ میں نے اپنی غلطی مان لی ہے جس پر محمد حفیظ نے مزاح سے بھرپور انداز میں کہا کہ ’غلطی ہے ہی نہیں۔‘ 
اس کے بعد فخر زمان نے حارث رﺅف اور شاہین شاہ آفریدی کی موجودگی میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہنستے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ یہ میری غلطی ہے لیکن یقین کریں میں نے دل میں بولا کہ نہیں یہ میرا کیچ ہے۔‘ اس پر پاس کھڑے تمام کھلاڑیوں نے ہی بھرپور قہقہہ لگایا۔ 

فخر زمان نے اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے محمد حفیظ کو ٹیگ کیا اور لکھا ’حفیظ بھائی! میری بات سمجھنے کا بہت بہت شکریہ۔‘ 

2a81f5d91467e55ac34b2cea93f055ef

مصنف کے بارے میں