فضل الرحمان ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں، شہباز گل

فضل الرحمان ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں، شہباز گل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا ایم کیو ایم پاکستان سے ملنے کا مطلب پیپلزپارٹی سے خیر نہیں ملی۔

شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی اور فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں۔

انہیں یاد رہے کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔

b0fa9a6e38388d8d9b90328fe85e3c23

شہباز گل نے کہا کہ فضل صاحب! تو ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آج حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اپوزيشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سال میں ثابت ہوگیا ملک پیچھے جارہا ہے، اس حکومت کا بوجھ کوئی نہیں اٹھاسکے گا۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو ہم خیر خواہی کا پیغام دے سکتے ہیں، فیصلہ انھیں خود کرنا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑنا چاہیے تاکہ انھیں ہرا سکیں۔

مصنف کے بارے میں