اے پی سی میں بیٹھنا مشروط نہیں، ہم نہیں بیٹھیں گے: پرویز خٹک

اے پی سی میں بیٹھنا مشروط نہیں، ہم نہیں بیٹھیں گے: پرویز خٹک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءپرویز خٹک نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں بیٹھنا مشروط نہیں، ہم نہیں بیٹھیں گے، یہ لوگ الیکشن سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں، قرض لینے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا، وزیراعظم کو چاہئے پالیسی دیں، وزیراعظم کو حساب لینے کی بجائے خیبرپختونخوا سے ہمدردی کرنی چاہئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے کے ذمہ دار یہ خود ہیں، ایسے نہیں ہو سکتا کہ آپ رات 11 بجے فون کریں اور کہیں کل آئیں، اے پی سی میں بیٹھنا مشروط نہیں،ہم نہیں بیٹھیں گے، یہ لوگ الیکشن سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں اور موجود ہ حکومت ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں