جیل بھرو تحریک کا اعلان وہ کر رہا جو ٹانگ پر پلستر لگا کر چھپا بیٹھا ہے،قیادت پہلے خود گرفتاری دیتی ہے، یہ لوگ 2 دن جیل میں رہ کر رونے لگتے ہیں: مریم 

جیل بھرو تحریک کا اعلان وہ کر رہا جو ٹانگ پر پلستر لگا کر چھپا بیٹھا ہے،قیادت پہلے خود گرفتاری دیتی ہے، یہ لوگ 2 دن جیل میں رہ کر رونے لگتے ہیں: مریم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے۔ آپ کیا گرفتاری دیں گے دو دن جیل میں رہ کر رونے لگ جاتے ہیں۔ 

اسلام آباد میں معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا نعرہ وہ ڈرپوک لگا رہا ہے جو ٹانگ پر پلستر لگا کر زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے۔ جیل بھرو تحریک نہیں آپ کو ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم میں جیل بھرو تحریک حوصلہ ہے اور نہ قابلیت۔ تم نے شہباز شریف کو جیل میں ڈالا لیکن انہوں نے پھر بھی تم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ 

مصنف کے بارے میں