چین نے لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس شروع کر دی

چین نے لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس شروع کر دی

شنگھائی:  مشرقی چین کے صوبے ڑے جیانگ سے یورپ میں لندن تک مال برداری کے لیے اس ریل سروس کا آغاز ڑی وو کے شہر سے کیا گیا ہے ۔مال برادرگاڑیاں12ہزارکلومیٹرکافاصلہ 18دنوں میں طے کرینگی۔جو چین کا بڑے پیمانے پر تجارتی ساز و سامان کی خریداری کے لیے مشہور شہر ہے۔
یہ کارگو ٹرین چین سے برطانیہ تک بارہ ہزار کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ 18 دنوں میں طے کیا کریں گی اور اس دوران برآمدی یا درآمدی ساز و سامان سے لدی یہ چینی ریل گاڑیاں قزاقستان، روس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرتی ہوئی برطانیہ پہنچا کریں گی۔چائنہ ریلوے کارپوریشن کے مطابق ڑی وو سے لندن تک اس چینی کارگو ٹرین سروس کا رسمی آغاز یکم جنوری کو کیا گیا۔