پانامہ کیس سماعت:عدالت نے فریقین کو میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا

پانامہ کیس سماعت:عدالت نے فریقین کو میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد:پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران آج عدالت عظمیٰ نے فریقین کو میڈ یا پر بیان بازی کرنے سے روک دیا ۔پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل جاری تھے کہ اس دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا میڈ یا سے نہیں عدالت سے مخاطب ہوا کریں جس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میں نے آج تک میڈ یا سے پاناما لیکس کیس پر گفتگو نہیں کی ۔سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ فریقین میڈ یا پر زیادہ بیان نہ دیں ۔

وکیل پی ٹی آئی نے بنچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہ رہے انہیں نااہل قراردیا جائے۔انہوں نے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کے مطابق سعودی عرب ،دبئی میں سرمایہ کاری کے ثبوت موجود ہیں۔6 1 مئی کو وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کیا ۔نعیم بخاری نے وزیر اعظم کی چار اپریل کی تقریر کا حوالہ بھی  دیا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بیٹھنے کی جگہ نہ ملی۔ پی ٹی آئی چیئرمین آج جب پانامہ کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے تو کمرہ عدالت میں نشستیں کم ہونے کی وجہ سے عمران خان کو بھی دیگر افراد کیساتھ بیٹھنے کی جگہ نہ ملی۔

مصنف کے بارے میں