ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن بھی شرکت کریں گی

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن بھی شرکت کریں گی

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہیلری کلنٹن شرکت کریں گی۔ تقریب میں سابق صدر بل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شریک ہوں گے۔
امر یکی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گی۔ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست سے د وچار کیا تو وہ کئی دن منظر عام سے غائب رہیں تاہم اب خبر ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گی۔
بیس جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جس میں تین سابق صدور بِل کلنٹن، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش بھی شرکت کریں گے۔