پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فرانسیسی جہاز سے ٹکرا گیا

پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فرانسیسی جہاز سے ٹکرا گیا

ٹورنٹو: پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا۔

حادثہ لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے۔

ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کی ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کا طیارہ ٹرمینل 3 پر کھڑا تھا ، حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پرواز کی لینڈنگ کے تین گھنٹے بعد بھی مسافر سامان کے لئے پریشان پھرتے رہے۔