دنیا کی طویل عمر پانے والی وہیل مچھلی مر گئی

دنیا کی طویل عمر پانے والی وہیل مچھلی مر گئی

جرمنی :وہیل ریسرچ سنٹر کے محققین کے مطابق گرینی کی عمر تقریبا سو برس تھی اور اس کا اصل نام' جے ٹو' رکھا گیا تھا اور گرینی اس کی عرفیت تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے'بی بی سی'کی رپورٹ کے مطابق گرینی کو کافی عرصے سے نہیں دیکھا گیا ہے اور اس لیے اب یہ خیال کیا جانے لگا ہے کہ گرینی مرچکی ہے۔
ویل ریسرچ سنٹر کے مطابق 1976 سے گرینی کا مشاہدا کیا جا رہا تھا اور اسے آخری بار 12 اکتوبر 2016 کو دیکھا گیا تھا۔