شاہد آفریدی کے نئے سال پرامن و امان سے متعلق پیغامات نے دھوم مچادی

شاہد آفریدی کے نئے سال پرامن و امان سے متعلق پیغامات نے دھوم مچادی

کراچی: ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نئے سال پرامن و امان سے متعلق پیغامات نے دھوم مچادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے وزیراعظم ، سابق آرمی چیف راحیل شریف اورموجودہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی خوب تعریفیں کیں ۔ انہوں نئے کہا کہ دوست اور دشمن کو پہنچاننا چاہیے ،عوام سمجھدار ہیں، وہ غلط پیغام دینے والوں کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔ انہوں نے نئے سال کے لیے ملک میں امن کی صورتحال برقرار رہنے کی دعا بھی کی۔

ومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ 2016گزشتہ 25برسوں کے مقابلے میں بہت بہتر گزرا ،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نواز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اس ملک میں ترقی اور کامیابی اس وقت آئے گی جب نچلے طبقے کو اوپر لے کر آئے ،ہمارے ملک میں بہت مخیر حضرات ایسے لوگوں کو اوپر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہمیں تھوڑا زیادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا جو پودا اس ملک میں لگا ہے ہمیں سب کو اس سے بہت سی امیدیں ہیں اور یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بہترین کام ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں کرائم ختم ہو گا اور روز گار میں اضافہ ہو گا ،جب بے روزگاری ہوتو کرائم بھی بڑھتا ہے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ شاہد آفرید ی نے سیاسی بیان دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاست میں آنے کے لیے پر طول رہے ہیں ۔

ویڈ یو دیکھئے

9939b9b3721b64fbd6c7380a2f3980a5

مصنف کے بارے میں