مغلیہ خاندان کے پانچویں فرمانروا شاہجہان کا 425واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

مغلیہ خاندان کے پانچویں فرمانروا شاہجہان کا 425واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

پشاور:مغلیہ خاندان کے پانچویں فرمانروا شاہجہان کا 425واں یوم پیدائش آج جمعرات5جنوری کو منایا جارہا ہے۔شاہجہان 5جنوری1592ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام خرم تھا جہانگیر کے چار بیٹوں میں ان کا تیسرا نمبر تھا شاہجہان نے دوسرے شہزادوں کی طرح علوم وفنون اور سپہ گری میں تعلیم پائی۔

اپریل1612ءمیں ان کی شادی ارجمند بانو (بیگم ممتاز محل)سے ہوئی جو نور جہان کے بھائی آصف خان کی بیٹی تھی 1627میں جہانگیر کے انتقال کے بعد تخت نشین ہوئے انہوں نے شریعت اختیار کی اور اکبر کے عہد میں رائج ہونے والی بیشمار بدعات کا خاتمہ کیا انہیں ابتدا میں ہی بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑا جن کی انہوں نے خوش اسلوبی سے سرکوبی کی اور اپنی سلطنت کو مزید وسعت دی۔
شاہجہان کی خرابی صحت کی اطلاع پاکر ان کے بیٹے اورنگزیب نے بغاوت کردی اور اپنے بھائی مراد کو قتل کروا کے دارا اور شاہجہان کو قید میں ڈال دیا اورخودتخت نشین ہوگیا شاہجہان کا انتقال اسی قید میں 2جنوری1666ءکو آگرہ کے قلعہ میں ہوا۔