منصف کے گھر ناانصافی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کمسن طیبہ تشدد کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

منصف کے گھر ناانصافی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کمسن طیبہ تشدد کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

نیونیوز نے آواز اٹھائی تو انصاف کے ایوانوںمیں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد: نیو نیوز کی صدائے احتجاج رنگ لائی،انصاف کا خون ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کمسن طیبہ تشدد کیس کا ازخود نوٹس لے لیا،رجسٹرار ہائیکورٹ سے راضی نامے کی کاپی طلب کر لی، عدالت عظمیٰ نے ازخودنوٹس لے لیا،اسلام آباد میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کے گھر میں کم سن ملازمہ پر وحشیانہ تشدد

مقدمہ درج ہوا لیکن پہلی ہی پیشی پرختم ہو گیا۔دس سالہ طیبہ کے والدین جج صاحب کی بیگم صاحبہ کو معاف کر دیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ کوضمانت بھی مل گئی۔ نیو نیوز نے انصاف کے خون پر صدائے احتجاج بلند کی تو چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا۔ رجسٹرار ہائی کورٹ کو چوبیس گھنٹوں میں کیس کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم
فریقین کے درمیان راضی نامے کی کاپی بھی طلب کر لی۔
دس سالہ طیبہ کے والدین نے بیان حلفی دیا تھا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور واقعات کو درست طور پر بیان نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ اگر ان کا بیان درست ہے توپھر دس سالہ بچی پر وحشیانہ تشدد کس نے کیا؟؟؟گھر کی صفائی ستھرائی کیلئے کمسن بچی کو ملازم رکھنا کیاجرم نہیں؟؟؟

مصنف کے بارے میں