بھارتی فلموں میں کبھی بولڈ سین نہیں کروں گا,علی ظفر

بھارتی فلموں میں کبھی بولڈ سین نہیں کروں گا,علی ظفر

کراچی:  پاکستانی معروف گلوکارو اداکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ میں مسلسل رومانوی فلمیں کرتے کرتے بور ہوگیا تھا اسی لئے اب کچھ ایکشن فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں امیتابھ بچن کا زبردست فین ہوں ، اپنی فلم کی پروموشن کے لئے ان کے شو" کون بنے کا کروڑ پتی" میں شرکت کرنامیری زندگی کا بہترین لمحہ تھا۔پروگرام کے دوران انہوں نے کہا میری دلی تمنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بالی ووڈ کی طرح دنیا بھر میں اپنا منفرد امیج بنائے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرے کچھ اصول ہیں جن کی کبھی خلاف ورزی نہیں کروں گا،بھارتی فلموں میں کبھی بولڈ سین نہیں کروں گا،مجھے کام ملے یا نہ ملے میں اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔ ملکی فلموں میں کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ،پاکستان میں لائیو میوزک کنسرٹ کرکے جو حوصلہ ملتا ہے اسکا تصور کوئی اور سنگر نہیں کرسکتا۔

مصنف کے بارے میں