’’گولڈ ڈیلفی‘‘چاکلیٹ کی قیمت 15ہزار درہم فی کلو مقرر

سٹی واک میں بنائے گئے ’’بوتیک لے چاکلیٹ‘‘ میں متحدہ عرب امارات کی مہنگی ترین چاکلیٹ دستیاب ہے

’’گولڈ ڈیلفی‘‘چاکلیٹ کی قیمت 15ہزار درہم فی کلو مقرر

د بئی :  سٹی واک میں بنائے گئے ’’بوتیک لے چاکلیٹ‘‘ میں متحدہ عرب امارات کی مہنگی ترین چاکلیٹ دستیاب ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاکلیٹ کی قیمت 15ہزار درہم فی کلو رکھی گئی ہے ۔اس مہنگی ترین چاکلیٹ گولڈ ڈیلفی کو خاص طور پر سونے کے ورق کی متعدد تہوں میں فولڈ کیا جاتا ہے ۔ اس میں سونے کے ایسے ورق استعمال کئے گئے ہیں جنہیں کھایا بھی جا سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 24قیراط خالص سونے سے تیار کردہ ورق کھانے کے بعد جسم کوکسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا۔