موراپیا مجھ سے بولے نہ: استاد بڑے فتح علی خان کا وہ راگ جس نے انہیں اَمر کردیا

موراپیا مجھ سے بولے نہ: استاد بڑے فتح علی خان کا وہ راگ جس نے انہیں اَمر کردیا

لاہور:استاد بڑے فتح علی خان جو کہ آج اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں استاد امانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی تھے اور برصغیر کے دوسرے بڑے گائیک خاندان پٹیالہ گھرانے سے تعلق تھا۔استاد بڑے فتح علی خان 1935 کو بھارت میں پیدا ہوئے۔

استاد بڑے فتح علی خان کا تعلق بر صغیر پاک و ہند کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے ہے۔ اس گھرانے کی بنیاد ان کے دادا علی بخش اور ان کے دوست فتح علی خان نے رکھی تھی۔ ان کے فن گائیکی کو داد تحسین پیش کرتے ہوئے لارڈ ایلگن نے علی بخش کو جرنیل اور فتح علی خان کو کرنیل کا خطاب دیا۔ علی بخش کے بیٹےاستاد اختر حسین خان کے تین بیٹے ہوئے جو دنیائے موسیقی میں استاد امانت علی خان، استاد فتح علی خان اور استاد حامد علی خان کے نام سے مشہور ہیں۔ گوالیار گھرانے کے ایک گائیک کو بھی استاد فتح علی خان کے نام سے جانا جاتا ہے، لٰہذا شناخت کے اس مخمصے سے بچنے کیلئے پٹیالہ گھرانے کے استاد فتح علی خان کو استاد بڑے فتح علی خان کہا جاتا ہے۔

مورا پیا مجھ سے بولے نہ وہ گانا جو سب سے پہلے استاد بڑے فتح علی خان نے گایا اور امر ہوگیا۔ اس کے بعد جس جس نے بھی گایا بہت پسند کیا گیا۔

آپ بھی سُنیں

ان کے مشہور درباری راگ یہ ہیں 

مصنف کے بارے میں

شہبازسعیدآسی نیوٹی وی کےویب اور بلاگ ایڈیٹر ہیں،روزنامہ نئی بات میں کالم بھی لکھتے ہیں