دنیا کی باریک ترین تار تیار

امریکی سائنسدانوں نے ہیروں کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے باریک برقی تار بنائی ہےجو صرف تین ایٹموں کے برابر چوڑا ہے

دنیا کی باریک ترین تار تیار

نیویارک:  امریکی سائنسدانوں نے ہیروں کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے باریک برقی تار بنائی ہےجو صرف تین ایٹموں کے برابر چوڑا ہے ۔ دنیا کے اس باریک ترین تار کوآٹو الیکٹرانکس اور برقی کپڑوں جیسے درجنوں کاموں میں استعمال کیا جاسکے گا،شائع ہونے والے ایک مضمون کے مرکزی مصنف اور سائنسدان ہاؤ یان نے بتایا کہ ہم نے دنیا کا باریک ترین تار بنایا ہے جس سے بجلی گزر سکتی ہے ۔ اسے بنانا بہت آسان ہے اور نصف گھنٹے میں مختلف عناصر کے ملاپ سے نتائج ظاہر ہوجاتے ہیں۔ اس عمل کو ’’سیلف اسمبلی‘‘ کہا جاتا ہے جس کے تحت ٹھوس قلمی قلب کے ساتھ ایک نینوتار بنایا گیا ہے جو بہترین برقی خصوصیات بھی رکھتا ہے ۔

سوئی سے بھی کروڑوں گنا باریک تار جس میں سلفر اور تانبے کے ایٹم شامل کئے گئے ہیں اور ہیروں کو بیرونی سطح پر جمع کیا گیا ہے جو انسولیشن کا کام کرتے ہیں۔ اتنی باریکی پر تار حیرت انگیز خواص ظاہر کرتے ہیں جن کا مفید استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ان سے الیکٹرون مائیکروسکوپی میں بہتری اور چھوٹے برقی آلات بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔اس سے قبل یونیورسٹی کی اسی ٹیم نے ایک نینو تار بنایا تھا جسے زنک، کیڈمیم، چاندی اور فولاد کے ایٹموں سے تیار کیا گیا تھا۔