ہاتھوں سے محروم شخص نے ماں سے محبت کی مثال قائم کردی

معذوری ایک ایسا روگ ہے جو انسان کی خواہشات پر پانی پھیر سکتا ہے تاہم کچھ لوگ اس محرومی کو مجبوری ہرگز نہیں بننے دیتے۔

ہاتھوں سے محروم شخص نے ماں سے محبت کی مثال قائم کردی

معذوری ایک ایسا روگ ہے جو انسان کی خواہشات پر پانی پھیر سکتا ہے تاہم کچھ لوگ اس محرومی کو مجبوری ہرگز نہیں بننے دیتے۔چین سے تعلق رکھنے والے 49سال چین زن ون نامی شخص کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذوری کے باوجود بھی ماں کی خدمت کرکے محبت کی مثال قائم کردی ہے۔

چین کے ایک قصبے میں رہائش پذیر چین زن ون نہ صرف محنت کرکے روزی کماتا ہے بلکہ بوڑھی ماں کی بھی خوب خدمت کرتا ہے۔ چین زن ون اپنی ماں کیلئے نہ صرف خود کھانا تیار کرتا ہے بلکہ اپنے منہ سے چمچ پکڑ کر اسے کھلاتا ہے۔

 چند سال قبل مقامی افراد نے گزر بسر کیلئے اسے بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اس خوددار شخص نے انکار کرتے ہوئے محنت مزدوری کرنی شروع کردی