پیپلز پارٹی امپروو کرے گی بقیہ جماعتیں لوزر ہوں گی، منظور وسان

پیپلز پارٹی امپروو کرے گی بقیہ جماعتیں لوزر ہوں گی، منظور وسان

کراچی : صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ نئے سال میں پیلزپارٹی امپروو کرے گی جب کہ بقیہ جماعیتں لوز کریں گی، یہ چیلنجزکا سال ہے اور بالخصوص جنوری کا مہینہ حکومت وقت کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔


صوبائی وزیر منظور وسان میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ رواں سال حکومت کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے اور بڑے فیصلے آنے سے میاں صاحب کی حکومت ہچکولے بھی کھا سکتی ہے۔پیشن گوئی کے لیے مشہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے نئے سال کے لیے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور سیاسی پوزیشن میں بہتری دکھائے گی جب کہ دوسری جماعتیں اس سال اپنی شہرت اور سیاسی ساکھ کھو بیٹھیں گی۔انہوں نے کہ اعلی قیادت کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سندھ میں بڑے بڑے عوامی منصوبے شروع ہوں گے جس سے سندھ کے عوام مستفید ہوں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے سربراہ تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں لانگ مارچ کریں گے تو گرمی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس منطقی انجام تک پہنچتے نظر آئے یانہ لیکن یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ حکومت پانامہ کیس کی سماعت کو طول دے رہی ہے۔