سائنس نے کمال کر دیا، آپ اپنا تھری ڈی ہمزاد تیار کر سکتے ہیں

سائنس نے کمال کر دیا، آپ اپنا تھری ڈی ہمزاد تیار کر سکتے ہیں

ایمسٹرڈیم : آپ نے فلموں میں ننھے منے کرداروں کو تو ضرور دیکھا ہوگا جو حرکت کرتے ہیں، چلتے پھرتے، اور گاتے ناچتے نظر آتے ہیں۔ یہ ننھے ننھے سے انسان دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔ لیکن اب دعا دیجیئے سائنس کو کہ اس کی بدولت آپ خود اپنا بھی ایسا ہی ننھا سا کردار تیار کرسکتے ہیں۔


پولینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سائنسی تخلیق کار بھائیوں نے اس پر کام شروع کیا کہ کس طرح کوئی شخص بالکل اپنے جیسا ننھا سا کردار تخلیق کرسکتا ہے۔ کئی مہینوں تک تجربے کرنے کے بعد وہ بالآخر کسی انسان کی ہو بہو ننھی سی نقل تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن یہ بے رنگ تھی، یعنی صرف سفید اور سیاہ رنگ کی۔

اس کے بعد انہوں نے مزید اس پر کام کیا اور بالآخر وہ کسی انسان کی تھری ڈی نقل تیار کرنے میں کامیاب رہے۔اس نقل اور اصل انسان میں فرق صرف اتنا تھا کہ یہ جسامت میں اپنے اصل سے چھوٹا تھا۔ اس کے علاوہ اس کی جسمانی ساخت، چہرہ، ہاتھ پاؤں وغیرہ بالکل اپنے اصل جیسے ہی تھے۔

انسان سے مشابہت رکھنے والے اس تھری ڈی مجسمے کی تیاری کے لیے مطلوبہ شخص کی اسکیننگ کی جاتی ہے جس کے لیے نہایت جدید کیمرے اور اسکینرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہی نہیں یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے ’ہمزاد‘ کی جسامت کتنی رکھوانا چاہتے ہیں۔ آپ مختلف جسامت کے بہت سارے ہمزاد بھی تیار کروا سکتے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source