کیا دنیا آئندہ اکتوبر میں ختم ہو جائے گی ؟

 کیا دنیا آئندہ اکتوبر میں ختم ہو جائے گی ؟

لندن: رواں برس اکتوبر میں ایک پراسرار عظیم الجثہ سیارے کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ دنیا ختم بھی ہو سکتی ہے۔ اس اندیشے کا اظہار نظریہ سازش پر یقین رکھنے والے ایک نظریہ کار کی جانب سے کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق Planet X The 2017 Arrival نامی کتاب کے مصنف ڈیوڈ میڈے کا خیال ہے کہ ایک ستارہ جس کو "a binary twin of our sun" کا نام دیا گیا ہے. زمین کے جنوبی قطب کی جانب آ رہا ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ستارہ اپنے ساتھ "7 گردشی اجسام بھی لے کر آئے گا۔ ان اجسام میں نیلے رنگ کا بڑا سیارہ Nibiru بھی شامل ہے جس کے بارے میں ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے سیارے کی جانب دھکیلا جانے والا Planet-X ہے۔

نظریہ سازش کی تائید کرنے والوں کا خیال ہے کہ آوارہ سیارے نیبیرو کی کشش ثقل کے اثر سیکڑوں برس پہلے ہی دیگر سیاروں کے مداروں کو منتشر کر دیا تھا۔ ڈیوڈے میڈے کے نزدیک توقع ہے کہ مذکورہ سیارہ رواں سال اکتوبر میں زمین سے ٹکرائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ستارہ جس زاویے سے زمین کے قریب آ رہا ہے اس کی وجہ سے اس کے مقام کا تعین کرنا مشکل ہے۔

میڈی کا کہنا ہے کہ اس کا مشاہدہ ممکن نہیں جب تک کہ آپ جنوبی امریکا کے آسمان میں بہت بلندی پر سفر نہ کریں اور ساتھ ہی آپ کے پاس شان دار نوعیت کا کیمرہ بھی ہو۔ سائنسی کمیونٹی نیبیرو کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔ اس سے قبل امریکی خلائی ایجنسی ناسا بھی باور کرا چکی ہے کہ نیبیرو اور اس طرح کے دیگر گمراہ سیاروں سے متعلق تمام باتیں انٹرنیٹ پر پھیلی ہوئی دلچسپ کہانیوں سے زیادہ کچھ نہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور دسمبر میں بھی نیبیرو کے زمین سے ٹکرانے کے حوالے سے وسیع پیمانے پر خبریں پھیل چکی ہیں۔ اس کے علاوہ 2003 میں کہا گیا تھا کہ نیبیرو کے سبب دنیا ختم ہوجائے گی۔

مصنف کے بارے میں