جینیٹ جیکسن 50 برس کی عمر میں ماں بن گئیں

جینیٹ جیکسن 50 برس کی عمر میں ماں بن گئیں

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ اور پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی بہن جینیٹ جیکسن نے 50 برس کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔ جینیٹ جیکسن اور ان کے شوہر قطری کاروباری شخصیت وصام المانا نے اپنے بیٹے عیسیٰ المانا کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد جینیٹ آرام کر رہی ہیں۔ جینیٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سب سے پہلے پچھلے سال اپریل میں منظر عام پر آئی تھی جب انھوں نے اپنا ان بریک ایبل ٹور ملتوی کر دیا تھا۔جینیٹ جیکسن نے 2012ءمیں وصام المانا سے شادی کی تھی اور ان کو لندن میں بچوں کے سامان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں