دپیکا 30برس کی ہو گئیں

دپیکا 30برس کی ہو گئیں

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ دپیکا پدوکون30برس کی ہوگئیں۔ اپنی پہلی فلم ”اوم شانتی اوم“ سے تہلکہ مچانے والی دپیکا پدوکون 5جنوری 1986ءکو پیدا ہوئیں۔ ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پیدا ہونے والی دپیکا نے ابتدائی تعلیم بنگلور میں حاصل کی۔ کالج کے زمانے میں ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور آج فلموں میں صف اول کی اداکارہ بننے کے باوجود ان کا ماڈلنگ کریئر جاری ہے۔